جانیے شاہد آفریدی کا رمیز راجہ، شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں کیا کہنا ہے
رمیز راجہ کافی تجربہ کار آدمی ہیں کرکٹ بھی کھیلے ہوئے ہیں، دنیا بھی گھومی ہوئی ہے، کمنٹری بھی کی ہوئی ہے، اور بڑے بڑے کرکٹرز کے ساتھ وقت گزارا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب چیئرمین تبدیل ہونا چاہیے ایک چیئرمین تین سال کا وقت گزار چکا ہے۔ رمیز بھائی اس ادارے کو چلانے کے قابل ہیں۔ اصل میں ایماندار اور محب وطن لوگ اور اس ادارے سے محبت رکھنے والے لوگ ہی اس ادارے کو چلا سکتے ہیں۔
پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن ہمیں اس کو تلاش کرنا اور نکھارنے کی ضرورت ہے۔
محمد حفیظ اور شعیب ملک کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ بورڈ کا فیصلہ ہے۔ جب آپ بورڈ کی کرسی پر آجاتے ہیں تو آپ کو کئی فیصلے کرنے پڑتے ہیں جو کئی لوگوں کو اچھے لگتے ہیں اور کئی لوگوں کو برے لگتے ہیں۔
لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہم نے کئی مختلف کھلاڑیوں کو آزما لیا ہے ان سے ہمیں کئی امیدیں تھیں لیکن وہ پرفارم نہ کر پائے یہ ورلڈ کپ محمد حفیظ اور شعیب ملک کا آخری ورلڈ کپ ہے ہمیں انہیں موقع دینا چاہیے ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بڑی خدمات ہیں اور اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کو ان کی ضرورت ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ کا بڑا نام بن سکتا ہے اور وہ کئی میچز جتوا سکتا ہے لیکن ہمیں اسے اچھے طریقے سے استعمال کرنا ہوگا۔
Also Visit:
Shahid Afridi reaction on Ramiz Raja, Shoaib Malik, Muhammad Hafeez and Shaheen Shah Afridi

Post a Comment