بارش کے باعث پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بغیر کسی نتیجے کے روک دیا گیا
بارش کے باعث پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بغیر کسی نتیجے کے روک دیا گیا۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کی پانچ میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل بروز اتوار کھیلا جانا تھا لیکن بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہو سکا۔
ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے کے لیے میدان میں آندرے فلیچر اور کرس گیل آئے اور پاکستان کی جانب سے بولنگ کا آغاز کرنے کے لیے محمد حفیظ کو چنا گیا۔
یاد رہے کہ پچھلے ٹی ٹونٹی میچ میں محمد حفیظ نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 4 اوورز میں صرف چھ رنز دے کر ایک وکٹ لی تھی اور ایک اور میڈن بھی کرایا تھا لیکن وہ اس میچ میں میں ایسا نہ کر پائے اور اپنے اوور کی دوسری گیند پر ہی آندرے فلیچر سے چھکا کھا بیٹھے۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے اوور کے اختتام میں نو رنز بنا لیے تھے پاکستان کی جانب سے دوسرا اوور محمد وسیم کو دیا گیا جنہوں نے اپنے اوور کی ابھی دوسری گیند کرائی تھی کہ دوبارہ بارش آگئی بارش دوبارہ نہ رکی جسکی وجہ سے میچ دوبارہ نہ شروع کیا جا سکا۔
اور میچ کو بغیر کسی فیصلے کے روکنا پڑا، یاد رہے پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ بھی بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا تھا یہ اس سیریز کا دوسرا میچ ہے جو بغیر کسی نتیجے سے روکنا پڑا۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کی یہ ٹی ٹونٹی سیریز 5 ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے جس میں ابھی صرف دو ٹی ٹوئنٹی میچز باقی ہیں یہی امید کی جاسکتی ہے اور خواہش کی جاسکتی ہے کہ باقی ان دو ٹی ٹونٹی میچ میں بارش نہ ہو اور شائقین کو کرکٹ دیکھنے کو مل سکے۔
اس ٹی ٹونٹی میچز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ مندرجہ ذیل کھلاڑی تھے
شرجیل خان، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، حسن علی، صہیب مقصود، شاداب خان، محمد وسیم عثمان قادر، اور حارث رؤف۔
اور اس ٹی ٹونٹی میچ کے لئے ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا حصہ مندرجہ ذیل کھلاڑی تھے
آندرے فلیچر ، کرس گیل ، شمرون ہیٹ مائر ، نکولس پوران (وکٹ کیپر) ، کیرون پولارڈ (کپتان) ، آندرے رسل ، جیسن ہولڈر ، ڈوین براوو ، رومارو شیفرڈ ، ہیڈن والش ، اکیل حسین۔
اس امید کے ساتھ اس بلاگ کا اختتام کرتے ہیں کہ آپ کو ہماری یہ محنت پسند آئی ہوگی۔
مزید پڑھیں

Good Post
ReplyDelete