محمد حفیظ کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی



پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ ویسٹ انڈیز کے حق میں نہ ثابت ہو سکا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے کے لیے میدان میں شرجیل خان اور محمد رضوان آئے محمد رضوان نے آتے ساتھ جارحانہ کرکٹ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ایک اچھی شراکت داری دیکھنے کو ملی۔

پاکستان کو پہلی وکٹ کا نقصان 46 کے اسکور پر ہوا جب شرجیل خان 16 گیندوں پر 20 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کا شکار بن گئے۔

پھر شرجیل خان کے بعد میدان میں خود کپتان بابر اعظم بائے بابر اعظم اور محمد رضوان نے بہت سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ کی اور 67 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن 113 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان 36 گیندوں پر 46 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے اور اسطرح پاکستان کو دوسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

محمد رضوان کے بعد میدان میں جارحانہ مزاج کے بلے باز فخرزمان آئے لیکن فخرزمان اور بابر اعظم زیادہ دیر تک شراکت داری قائم نہ کرسکے اور 134 کے اسکور پر پاکستان کو تیسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب بابر اعظم 40 گیندوں پر 51 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کا شکار بن گئے 

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی کوئی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا فخرزمان 11 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے محمد حفیظ 6 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے حسن علی 1 گیند پر زیرو، صہیب مقصود 4 گیندوں پر 5 رنز اور شاداب خان 4 گیندوں پر 5 رنز بنا بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز باولرز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے چار کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ ڈیوائن براوو نے دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے کے لیے ایون لیوس اور آندرے فلچر مدان میں آئے لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم کا آغاز بھی اتنا اچھا نہ رہا اور آندرے فلیچر اننگ کی دوسری ہی گیند پر محمد حفیظ کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

آندرے فلیچر کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں کرس گیل آئے لیکن وہ بھی 20 گیندوں پر 16 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایوان لیوس نے 35 رنز کی اننگ کھیل اور وہ انجرڈ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

ویسٹ انڈیز بلے باز شمرون ہیٹ مائر 18 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نکولس پوران نے 33 گیندوں پر 62 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، جبکہ کپتان کیرون پولارڈ 14 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اور اسطرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم 158 رنز کے تعاقب میں 20 اورز میں صرف 150 رنز ہی بنا سکے اور انہیں پاکستان کے خلاف 7 رنز سے شکست ہو گئی۔

پاکستانی باؤلرز کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے چار اوورز میں چھ رنز دے کر ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔

اہین شاہ آفریدی، حسن علی اور محمد وسیم نے بھی ایک، ایک، کھلاڑی کا شکار کیا۔

اس میچ کے دوران محمد رضوان نے بھی ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔


مزید پڑھیں


بارش‪ ‬کے‪ ‬باعث‪ ‬پاکستان‪ ‬بمقابلہ‪ ‬ویسٹ‪ ‬انڈیز کی‪ ‬ٹی‪ ‬ٹونٹی‪ ‬سیریز‪ ‬کا‪ ‬تیسرا‪ ‬ٹی‪ ‬ٹونٹی‪ ‬میچ‪ ‬بغیر‪ ‬کسی‪ ‬نتیجے‪ ‬کے‪ ‬روک‪ ‬دیا‪ ‬گیا



1 comment:

Powered by Blogger.