2nd T20I Bangladesh vs New Zealand: Bangladesh won by 4 runs
سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو چار رنز سے شکست دے دی
تفصیلات کے مطابق دھکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے
بنگلہ دیش کی جانب سے محمد نعیم 39 رنز، لیٹن داس 33 رنز اور محمود اللہ 37 رنز بنا کر نمایاں رہے
نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا، جبکہ اعجاز پٹیل ، کول میکونچی ، ہمیش بینیٹ نے ایک،ایک کھلاڑی کا شکار کیا
رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 137 رنز بنا سکی
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 65 رنز، ول جوان 22 رنز، اور کول میکونچی 15 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن، اور مہدی حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا اور نسوم احمد نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا
عمدہ کارکردگی دکھانے پر بنگلہ دیشی کرکٹر محمود اللہ کو مین آف دی میچ قرار دے دیا
Please also Visit EXPRESS ALERT

Post a Comment