آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دے دی
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری ٹی ٹونٹی سیریز کا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو مقررہ بیس (20) اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے 104 رنز کا ٹارگٹ 19 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کرنے کے لیے محمد نعیم اور سومیا سرکار میدان میں آئے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن ٹرنر نے بولنگ کا آغاز کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے محمد نعیم نے 36 گیندوں پر 28 رنز بنائے، جبکہ سومیا سرکار نے 10 گیندوں پر 8 رنز بنائے، شکیب الحسن نے 26 گیندوں 15 رنز بنائے، محمود اللہ اور نورالحسن صفر پر آؤٹ ہوئے، آفیف حسین نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے، شمیم حسین نے 6 گیندوں پر 3 رنز بنائے، اور مہدی حسن نے 16 گیندوں پر 23 رنز بنائے، نسوم احمد نے 5 گیندوں پر 2 رنز بنائے اور شوریفل اسلام صفر پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اینڈریو ٹائی اور مچل سویپسن نے تین، تین کھلاڑیوں کا شکار کیا، جوش ہیزل ووڈ نے دو کھلاڑیوں کا شکار کیا اور جبکہ ایشٹن ایگر نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز بین میک ڈرموٹ اور میتھیو ویڈ نے کیا اور بنگلہ دیش کی جانب سے باؤلنگ کا آغاز مہدی حسن نے کیا۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی جانب سے بین میک ڈرموٹ نے 12 گیندوں پر 5 رنز بنائے، میتھیو ویڈ نے 3 گیندوں پر 2 رنز بنائے، ڈین کرسچن نے 15 گیندوں پر 39 رنز بنائے، مچل مارش نے 15 گیندوں پر 11 رنز بنائے، مویسز ہینریکس نے 9 گیندوں پر 4 رنز بنائے، الیکس کیری نے 6 گیندوں پر 1 رن بنایا، ایشٹن ایگر نے 27 گیندوں پر 27 رنز بنائے، ایشٹن ٹرنر نے 20 گیندوں پر ناٹ آوٹ 9 رنز بنائے، اور اینڈریو ٹائی نے 7 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 4 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی باؤلنگ کی جانب سے مہدی حسن اور مستفیض الرحمن نے دو، دو کھلاڑیوں کا شکار کیا، نسوم احمد اور شوریفل اسلام نے ایک، ایک کھلاڑیوں کا شکار کیا، شکیب الحسن ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
مزید پرھیں
بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

Post a Comment