پاکستان بمقابلہ ویسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
پاکستان بمقابلہ ویسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلی اننگز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی 217 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فواد عالم 56، فہیم اشرف 44، بابر اعظم 30، اور محمد رضوان 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی باؤلنگ اننگز میں جیڈن سیلز اور جیسن ہولڈر نے تین، تین، کھلاڑیوں کا شکار کیا اور جبکہ کیمار روچ نے دو اور کائل مائرز نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
ویسٹ انڈیز نے 217 رنز کے جواب میں پہلی بیٹنگ اننگز میں 253 رنز بنائے۔
ویسٹ کی جانب سے کپتان کریگ بریتھویٹ 97، جیسن ہولڈر 58، جرمین بلیک ووڈ 22 جبکہ روسٹن چیس اور جوشواداسلوا 21، 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے پہلی باؤلنگ اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑیوں کا شکار کیا، محمد عباس نے تین، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
پاکستان نے دوسری بیٹنگ اننگز میں 203 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 168 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 55، عابد علی 34، محمد رضوان 30، حسن علی 28، اظہر علی 23 اور فہیم اشرف 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری باؤلنگ اننگز میں جیڈن سیلز نے پانچ کھلاڑیوں کا شکار کیا، کیمار روچ نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا، جبکہ جیسن ہولڈر اور کائل مائرز نے ایک، ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
ویسٹ انڈیز نے 168 رنز کا ٹارگٹ دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں جرمین بلیک ووڈ 55، کیمار روچ نے ناقابل شکست 30 رنز، اور روسٹن چیس 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے دوسری باؤلنگ اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑیوں کا شکار کیا، حسن علی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا اور فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
جیڈن سیلز کو میچ میں مجموعی آٹھ کھلاڑیوں کا شکار کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا یاد رہے جیڈن سیلز نے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے کم عمر میں پانچ کھلاڑیوں کا شکار کرنے کا بھی ریکارڈ بنایا۔
For score card Click here
Also Read:

Post a Comment